Skip to main content

Posts

Showing posts from April, 2025

غلام قوموں کے حکمران

جو انگریز افسران ہندوستان میں ملازمت کرنے کے بعد واپس  انگلینڈ جاتے تو ان کو وہاں پبلک پوسٹ کی ذمہ داری نہ دی جاتی دلیل یہ تھی کہ تم ایک غلام قوم پر حکومت کر کے أۓ ہو جس سے تمہارے اطوار اور رویے میں تبدیلی آ گی ہے یہاں اگر اس طرح کی کوئی ذمہ داری تمہیں دی جائے گئی تو تم آزاد انگریز قوم کو بھی اسی طرح ڈیل کرو گے اس مختصر تعارف کے ساتھ درج ذیل واقعہ پڑھئے ایک انگریز خاتون جس کا شوہر برطانوی دور میں پاک و ہند میں سول سروس کا آفیسر تھا خاتون نے زندگی کے کئی سال ہندوستان کے مختلف علاقوں میں گزارے واپسی پر اس نے اپنی یاداشتوں پر مبنی بہت ہی خوبصورت کتاب لکھی خاتون نے لکھا ہے کہ : میرا شوہر جب ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر تھا اُس وقت میرا بیٹا تقریبا چار سال کا اور بیٹی ایک سال کی تھی ڈپٹی کمشنر کو ملنے والی کئی ایکڑ پر محیط رہائش گاہ میں ہم رہتے تھے ڈی سی صاحب کے گھر اور خاندان کی خدمت گزاری پر کئی سو افراد معمور تھے روز پارٹیاں ہوتیں، شکار کے پرواگرام بنتے ضلع کے بڑے بڑے زمین دار ہمیں اپنے ہاں مدعو کرنا باعث فخر جانتے اور جس کے ہاں ہم چلے جاتے وہ اسے اپنی عزت افزائی سمجھتا ہمارے ٹھاٹھ ایسے تھ...